پی ایس ایل ملتوی لیکن خوشخبری بھی آ گئی ، عماد وسیم کے گھرپہلے بچے کی پیدائش

Your Ads Here


 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کا سیزن چھ تو ملتوی ہو گیا لیکن عماد وسیم کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ ان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے ، پاکستانی کھلاڑی والد بن گئے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق عماد وسیم نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خوشخبری سنائی ، انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ’ عنایہ عماد ‘ رکھا ہے ۔


یاد رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نڑاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

Your Ads Here

Your Ads Here

Your Ads Here

Your Ads Here

Newer Posts Newer Posts Older Posts Older Posts

Related Posts

Your Ads Here

Comments

Post a Comment
Loading comments...