یو ایس ا یڈ پنجاب انیبلنگ انوائرمنٹ پروجیکٹ کامیابی سے مکمل ہوگیا

Your Ads Here

 



لاہور(ویب ڈیسک) امریکی حکومت کی معاونت سے پنجاب میں جاری سات سالہ پروگرام پنجاب انیبلنگ انوائرنمنٹ پراجیکٹ آج کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔منصوبے کا مقصد پنجاب کے ڈیری، لائیو سٹاک اور ہارٹیکلچر کے شعبہ جات میں معاونت فراہم کرنا تھا۔ پنجاب انیبلنگ انوائرمنٹ پراجیکٹ (PEEP)، امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(USAID)، حکومت پنجاب اور نجی شعبے کے مابین شراکت داری کا منصوبہ تھا جس کے ذریعے پاکستانی معیشت میں 16 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اور نجی شعبے کے ذریعے زراعت میں تقریبا 240 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔


پنجاب انیبلنگ انوائرمنٹ پراجیکٹ کے تحت شعبہ زراعت، خصوصاً ڈیری، لائیو سٹاک اور ہارٹیکلچر کیلئے ماحول کو نجی شعبہ کے ذریعے سازگار بنانے میں مدد ملی۔ اس پراجیکٹ میں صوبائی حکومت، نجی شعبے، ایسو سی ایشنز، تدریسی اداروں،سول سوسائٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے پالیسی اور ریگولیٹری کی اصلاحات میں بھی بہتری لائی گئی۔یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر جولی کونن نے اس موقع پر کہا کہ آج ہم جس کامیابی کو منا رہے ہیں یہ کامیابیوں کے سفر کی پہلی کڑی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ ادارے جنہوں نے (PEEP) کے تعاون سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ مستقبل میں بھی پنجاب کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے بھرپور تعاون پر حکومت پنجاب، نجی شعبے اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ 


پنجاب انیبلنگ انوائرمنٹ پراجیکٹ کی کاوشوں میں بارانی ایگریکلچرریسرچ انسٹیٹیوٹ چکوال میں سینٹر فار ایکسیلینس ان آلیو ریسرچ اینڈ ٹریننگ  (CEFORT)،آلیو فائونڈیشن اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (UVAS) لاہور میں سینٹر فار اپلائیڈ پالیسی اینڈ ریسرچ اِن لائیو سٹاک اسٹڈیز (CAPRIL) کا قیام شامل ہے۔


سنٹر فار ایپلائیڈ پالیسی اینڈ ریسرچ اِن لائیوسٹاک سٹڈیز (CAPRIL) نے اب تک پنجاب میں ہولسٹین گائے کی موافقت سمیت 18 اسٹڈیز مکمل کی ہیں جس کے تحت 12 ہزار سے زائد جانوروں کی درآمد کی گئی۔ PEEP نے پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کو بھی تعاون فراہم کیا جس سے 61 کمپنیوں کو حلال ذبیحہ کے معیار اور طریقہ کار کی منظوری سمیت ادارہ جاتی استعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ 


پنجاب انیبلنگ انوائرمنٹ پراجیکٹ (PEEP)نے لائیو سٹاک اور ڈیری سے منسلک خواتین کی معاشی ترقی کیلئے بھی ا قدامات کیئے۔ بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں پراجیکٹ کے تحت2770 خواتین کو مویشیوں کی دیکھ بھال اور ان کے کاروبار سے متعلق تربیت فراہم کی گئی۔ یو ایس ایڈ نے خواتین کسانوں کو مائیکرو فنانس اداروں کے ساتھ منسلک بھی کیا ہے تاکہ وہ نہ صرف اپنے کاروبار کو مستحکم کر سکیں بلکہ اسے مزید فروغ بھی دے سکیں۔ PEEP نے 190 خواتین ڈیری فارمرز اور دودھ کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے16 تاجروں کو تربیت دی اورموٹر سائیکلوں پر نصب مِلک چلرز بھی فراہم کئے جس سے ان تاجروں کے کا روبار کو دودھ کی بڑی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملی۔

Your Ads Here

Your Ads Here

Your Ads Here

Your Ads Here

Newer Posts Newer Posts Older Posts Older Posts

Related Posts

Your Ads Here

Comments

Post a Comment
Loading comments...