’مجھے پلاسٹک کہنا بند کریں‘، متھیرا ناقدین پر پھٹ پڑیں

Your Ads Here

 


پاکستان کی متنازع شخصیت اور اداکارہ متھیرا تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں۔

 حال ہی میں متھیرا نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ناقدین کو کھری کھر ی سنائیں۔

متھیرا نے کہا کہ ’میں موٹی ہوں، میں خوش ہوں، آپ کون ہیں مجھے شرمندہ کرنے والے ، برائے مہربانی اپنی ذات پر توجہ مرکوز رکھیں‘۔

اداکارہ نے ناقدین پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں لوگوں سے یہ سن سن کر تھک چکی ہوں کہ  میں نے سرجری  اور یہ سب کیوں کروایا؟سنجیدگی کے ساتھ یہ ایک شرم کی بات ہے‘۔

متھیرا نے مزید لکھا کہ ’مجھے ہارمونل اور وزن کے اتار چڑھاؤ کا سامنا ہے ، اگر میں سرجریز کرواؤں گی تو میں تسلیم کروں گی، برائے مہربانی مجھے پلاسٹک کہنا بند کریں‘۔

خیال رہے کہ متھیرا نے گزشتہ دنوں ایک ویب شو میں بتایا تھا کہ ان کے والد زمبابوے کے سیاستدان ہیں اور  والدہ کو طلاق کے بعد انہیں راتوں رات پاکستان منتقل ہونا پڑا تھا۔

Your Ads Here

Your Ads Here

Your Ads Here

Your Ads Here

Newer Posts Newer Posts Older Posts Older Posts

Related Posts

Your Ads Here

Comments

Post a Comment
Loading comments...