’’مجھے چھوڑنے کے بدلے اس کے باپ نے اسے بھاری رقم کی پیشکش کی‘‘ 44سالہ خاتون اور 26سالہ لڑکے کی انوکھی ترین پریم کہانی

Your Ads Here



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خود سے 18سال کم عمر لڑکے کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھانے والی خاتون نے اپنی انوکھی پریم کہانی دنیا کو سناتے ہوئے کچھ ایسے انکشافات کر دیئے ہیں کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 44سالہ خاتون کا نام کیرولین سٹین بری ہے جو برطانوی شہری اور ایک سلیبرٹی ہے۔ پیشے کے اعتبار سے وہ پرسنل سٹائلسٹ ہے اور برطانوی شاہی خاندان کے ساتھ بھی اس کے قریبی مراسم ہیں۔ شہزادہ اینڈریو کے ساتھ بھی ماضی میں اس کا تعلق رہ چکا ہے۔


Your Ads Here

Your Ads Here

Your Ads Here

    رپورٹ کے مطابق اب اس کا بوائے فرینڈ 26سالہ ہسپانوی فٹ بالر سرگیو کیرالو ہے جو رئیل میڈرڈ کی طرف سے کھیلتا رہا ہے۔ کیرولین نے بتایا ہے کہ ’’میں اور سرگیو ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے لیکن میں جانتی ہوں کہ ہماری عمروں میں بہت زیادہ فرق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب میں سرگیو کی فیملی سے ملی تو یہ ملاقات ایک انتہائی تلخ تجربہ ثابت ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد سرگیو کے باپ نے اسے بھاری رقم کی پیشکش کی اور کہا کہ وہ مجھ سے تعلق ختم کر لے لیکن سرگیو نے یہ پیشکش ٹھکرا دی۔ ‘‘ سرگیو نے بھی بتایا کہ ’’میرے باپ نے مجھ سے کہا تھا کہ تم جتنی رقم چاہو لے لو، اور بھی جو چاہتے ہو ہم تمہیں دیں گے لیکن تم کیرولین کو چھوڑ دو لیکن میں نے کہا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا۔ہم بہت جلد شادی کرنے جا رہے ہیں کیونکہ ہم تمام زندگی اکٹھے گزارنا چاہتے ہیں۔‘‘


    Your Ads Here

    Newer Posts Newer Posts Older Posts Older Posts
    Your Ads Here

    Comments

    Post a Comment
    Loading comments...