کورونا کا پھیلائو" امریکی ریاست نے چین پر مقدمہ کردیا

Your Ads Here



جیفرسن سٹی: امریکی ریاست میسوری نے کورنا وائرس کے معاملے پر لاپرواہی برتنے پر چین کی حکومت پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ریاست میسوری نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی حکومت کے عہدے دار عالمی وبائی مرض پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔ مقدمہ ریاست میسوری کے اعلی وکلا کے ذریعے وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا۔ریاست میسوری کے اٹارنی جنرل ایرک شیمٹ نے عدالت میں ایک تحریر ی بیان کہا ہے چینی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرات اور متعدی نوعیت کے بارے دنیا سے جھوٹ بولا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چینی حکومت ریاست میسوری کے امریکی شہریوں سمیت دنیا بھر میں ہونے والی بڑے پیمانے اموات، مصائب اور معاشی نقصان کی ذمہ دار ہے لہٰذا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چینی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرات کے بارے جھوٹ بولا اور اس کے پھیلاؤ کو ظاہرکرنے کے لیے کافی کام نہیں کیا۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ چین نے دینا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آگاہی فراہم کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کیے رکھی، چینی حکومت کو ان کے اعمال کے لیے جوابد ہ ہونا چاہیے۔یاد رہے کورونا وائرس کے الزامات پر مشتمل چینی حکومت کے خلاف کسی امریکی عدالت میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے۔
Your Ads Here

Your Ads Here

Your Ads Here

Your Ads Here

Newer Posts Newer Posts Older Posts Older Posts

Related Posts

Your Ads Here

Comments

Post a Comment
Loading comments...